• news

غیرملکی ہائی کمشن اہلکار نے کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی‘ حالت تشویشناک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیرملکی ہائی کمشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے حادثہ شاہراہ دستور پر سگنل توڑنے پر پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا پولیس کانسٹیبل عامر کاکڑ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے گاڑی  نے  ریڈیو پاکستان چوک پر ٹکر ماری۔ حکام کا کہنا ہے حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔کار ڈرائیور خاتون کا تعلق برطانوی سفارتخانے سے ہے۔ پولیس نے کار اور موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن