• news

معاشی اشاریے بہتر : ٹیکس نطام کی ڈیجٹیلائز یشن سے وصولیاں بڑھیں گی : وزیرخزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے اہم اشاریوں اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں بہتری آ رہی ہے۔  پاکستان میں کام کرنے والی کورین کمپنیوں کو درپیش مسائل اور چیلنجزکو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر  اور  پاکستان میں کام کرنے والی کورین کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، ایم ڈی پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) اور  متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ کوریا کے سفیر نے حکومت کے اقتصادی اقدامات اور  پاکستان اور  کوریا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔ کورین کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو منصوبوں کے نظام الاوقات  اور  آپریشنل کارکردگی سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ بل اینڈ میلنڈاگیٹس فائونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیسن لیمب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل گورننس کی طرف پیش رفت کی ضرورت ہے‘ حکومت ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شفافیت‘ وصولیوں میں اضافے کیلئے پرعزم

ای پیپر-دی نیشن