• news

چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت کا حکام سے صفائی انتظامات کا مطالبہ

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئنز روڈ‘ پنج محل روڈ‘ ٹمپل روڈ‘ مزنگ‘ لڈن روڈ‘ وارث روڈ اور میسن روڈ کے علاقے کوڑا کرکٹ اور گندگی سے اٹے ہوئے ہیں خدارا یہاں صفائی عملہ بھیجا جائے تاکہ شہریوں کی زندگی میں سکھ کا سانس نصیب ہو ۔آگے برسات قریب ہے اس سے قبل نکاسی آب جیسے مسائل کا سدباب کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن