مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ،2 فرار،اسلحہ برآمد
لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے،جنہیں گرفتارکر لیا گیا ہے۔ شاہدرہ پولیس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو روکنے کی کوشش کی۔جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پرفائرنگ کر دی۔شاہدرہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے ہیں۔ زخمی ڈاکو کی شناخت محرم صالح اور اعجاز کے نام سے ہوئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی جاری ہے۔ملزمان کے قبضے سیموٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔