• news

خواجہ عمران نذیر کا چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ،خسرہ صورتحال کا جائزہ لیا

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں خسر ے کے پھیلاؤ کو روکنا ‘ متاثرہ بچوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ صحت کی اولین تر جیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے گوجرانوالہ میں خسر ہ کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے اور رواں سال ابتک گوجرانوالہ میں خسرہ کے کل 31 کیس پاز ٹیو آئے ہیں جبکہ چلڈرن ہسپتال میں ان بچوں کو علاج کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار خسرہ کی صورتحال کا جائز ہ لینے کے سلسلہ میں اپنے دورہ چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کے دوران کیا۔ ایم پی اے عمران خالد بٹ، سیکرٹری ہیلتھ علی جان، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور، ایم ایس ڈاکٹر ارشاداللہ گورائیہ ودیگر  موجودتھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن