• news

تعلیم کا بجٹ 1.7 فیصد سے بڑھا کر 4فیصد کیا جانا چاہیے: ابراہیم حسن مراد

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر و صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اقتصادی ترقی کی ضامن ہے۔پاکستان کا تعلیمی بجٹ 1.7 فیصد سے بڑھا کر بین الاقوامی معیار کے مطابق 4 فیصد کرنا چاہیے۔ شرح خواندگی بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں۔ تعلیم کے بجٹ پر مبنی پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات میں احتساب کا خودکا نظام متعارف کروانا چاہیے تاکہ قومی دولت کا صحیح استعمال کیا جاسکے۔انہوں نے کہا سرکاری جامعات کو میسر وسائل کو احسن طریقہ سے بروئے کار لاکر خود کفالت کی جانب لے جایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبہ نے تعلیم کے میدان میں مثالی کردار ادا کیا، حکومت ان جامعات کو وسائل فراہم کرے جہاں سے طلباء  کثیر تعداد میں فارغ التحصیل ہوکر قومی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔صدر یو ایم ٹی نے کہا سندھ اور کے پی کے 20 فیصد تعلیم پر خرچ کررہے ہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان پیچھے ہیں‘ 50 ارب اگر ہم تعلیم کے نام کر دیں تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن