• news

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘سرمائے میں 12ارب سے زائد اضافہ

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں پیر کو ملا جلا رجحان رہا اگرچہ مارکیٹ76ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی بعدازاں انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا۔ کم قیمت حصص کی خریداری سے مارکیٹ سرمائے میں 12ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا اور46.83فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روزکے ایس ای 100انڈیکس 303.22پوائنٹس کی کمی کے بعد 75575.26 پوائنٹس پر بند ہوا‘ کے ایس ای 30انڈیکس  131.46پوائنٹس کمی سے24211.61پوائنٹس پر آ گیا جبکہ  آل شیئرز انڈیکس کم ہوکر 48804.39پوائنٹس پر آگیا۔12ارب 65کروڑ 68لاکھ 78ہزار 660روپے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 101کھرب 82ارب 61کروڑ 23لاکھ 36ہزار 151روپے ہو گیا۔ 18ارب روپے مالیت کے 44کروڑ 12لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز 427کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘200کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،178میں کمی اور49 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن