پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر تعینات ہوگئے
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے پروفیسر آف آفتھلمالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے وہ اس سے قبل پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وڑن سائنسز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میو خدمات انجام دے رہے تھے۔انکی بطور پرووائس چانسلر تعیناتی پر پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔