• news

کشمیر کی تحریک آزادی ضرور  رنگ لائے گی: قمر الزماں بابر

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے اکثریت حاصل کرنے کی اطلاعات نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت سیکولر ملک نہیں بلکہ ہندوتوا ریاست بن چکا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں۔ مسلمان تو پہلے روز سے ہی عتاب کا شکار ہیں۔ مودی سرکار نے بھارت میں نفرت کا جو بیج بویا تھا وہ بہت پنپا ہے یہی  بھارت کی بربادی کا سبب بنے گا۔ بھارت نے کشمیریوں سمیت متعدد اقوام کا حق آزادی دبا رکھا ہے کشمیر کی تحریک آزادی ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن