عید الاضحی پرصفائی انتظامات کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی تیاریاں جاری
لاہور(خبرنگار)عید قرباں پر شہریوں کو صفائی کی بروقت اور بہترین سہولیات سے مستفید کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی بڑی عید کی بڑی تیاریاں جاری ہیں۔سال کے سب سے بڑے صفائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عیدالاضحی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بورڈ ممبران کو عیدالاضحی کی تیاریوں پر بریفنگ میں آگاہ کیا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں قائم ہونے والی تمام مویشی منڈیوں میں سروس ڈلیوری اور آگاہی کیمپس لگائے جائیں گے۔