ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی کھلی کچہری،مسائل حل کے احکامات جاری
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں آنے والے درخواست گزاروں کی شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے بذریعہ فون بھی ہدایات دیں۔ افسروںکو کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر ہی ہے۔ شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مسائل کے ازالے، ریلیف پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔