• news

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈیلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہوگیا ،پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن کر سکی ،تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ  پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم  ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 6 جون کو  ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب  بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔گروپ سٹیج کے بعد،گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن