نارنگ منڈی: انتظامیہ کی لاپروائی‘ ریلوے ٹریک کچڑا کنڈی میں تبدیل
نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ریلوے کی غفلت لاپروائی سے ریلوے سٹیشن اور ریلوے ٹریک کچڑا کنڈی میں تبدیل سبزی اور پھل فروش کچڑا اور گلی سڑی سبزیاں و پھل ریلوے سٹیشن کے اردگرد اور ریلوے لائنوں کے درمیان پھینک دیتے ہیں متعدد بار ریلوے کے علم میںلایا گیا مگر ریلوے انتظامیہ کی آنکھیں نہیں کھل سکیں گائے بھینسیں اور بکریاں گلی سڑی سبزیاں اور پھل کھانے کیلئے سارا دن ریلوے لائنوں میں موجود رہتی ہیں جس سے بڑے ٹرین حادثے کا بھی خدشہ رہتاہے کچڑے سے شدید بدبو اور تعفن پیدا ہوتاہے جس سے مسافروں سمیت شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا۔ اہل علاقہ ‘مسافروں نے احتجاج کرتے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہا کہ ریلوے سٹیشن کے اردگرد تعمیر کردہ دوکانیں ختم کر کے عوامی پارک بنائیں جائیں۔