’’عوام کے خون پسینے کی کمائی حکمران عیاشیوں میں لٹا رہے ہیں‘‘
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک ، ملک محمداسلم وٹو ، اے ڈی چودھری ، میاں محمدمنیر ، میاں توصیف سلیم، میاںلیاقت علی ایڈووکیٹ، محمدیاسین مرزا ایڈووکیٹ، سردار ریاض ڈوگر، سیٹھ محمدناصر ، عامر شریف کمبوہ نے کہا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی حکمران عیاشیوں میں لوٹا رہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے بجلی، گیس، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے،اشرا فیہ کی عیا شیوں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن و لوٹ مار نے قوم کو بد حال کر دیا ہے ایک سروے کے دوران ا ن رہنمائوںنے بتایا کہ ملک و قوم اس وقت نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ سابق حکومتوں نے بھی قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، ان کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔