• news

ننکانہ : ٹوکہ مشین کی زد میں آکر نوجوان کے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئیں

ننکانہ صاحب( نامہ نگا ر) نوجوان کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آکر انگلیاں کٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موڑ کھنڈا نجی ہوٹل کے قریب گھر میں مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتے ہوئے 18 سالہ فاروق کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آگیا اور انگلیاں کٹ گئی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچ اور زخمی فاروق کو ابتدائی طبی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن