• news

اسسٹنٹ کمشنر شرقپور کا فیلڈ ہسپتال کا دورہ ‘طبی سہولیات کا جائزہ لیا

شرقپورشریف (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شرقپور فاطمہ ارشد نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد نے مریضوں اور انکے لواحقین سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد نے بتایا کہ فیلڈ ہسپتال میں صبح سے ابتک 150 سے زائد مریض طبی سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں ، مریضوں کا فری چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، فیلڈ ہسپتال میں وافر مقدار میں ادویات کا سٹاک موجود ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سائلین کے لیے بیٹھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن