ریلوے پھاٹک کنگن پور سے ایک شخص کی نعش برآمد
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے پھاٹک کنگن پور سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ ملنے والی نعش کی شناخت لونڈیاں والی کے رہائشی ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس تھانہ کنگن پور نے نعش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نعش حلیہ سے کسی نشئی کی معلوم ہوتی ہے نشہ نہ ملنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔