صدر مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن مشتاق احمد کا دورہ کوٹ رادھاکشن
بھوئے آصل (نامہ نگار) مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن کے نومنتخب صدرمشتاق احمد قادری نے پہلادورہ کوٹ رادھاکشن کا کیا۔ مصطفائی تحریک تحصیل کوٹ رادھاکشن و المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داروں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی پسند ناپسند کے خول سے باہر نکلتے ہوئے انسانیت کے اجتماعی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہوگا ، انسان مختصر وقت کے لیے دنیا میں آیا ہے ہمیں نفرتوں ، رنجشوں کو چھوڑتے ہوئے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا ۔ اس موقع پر صطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد ‘ نائب صدر چوہدری جاوید اختر بھلر بھی موجود تھے۔