ایم ایم ون سیٹلائٹ سے تعلیم ‘صحت کے شعبوں میں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ‘احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں آئندہ آنے والے بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،احسن اقبال نے کہا کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے اے جے کے اور جی بی کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت فراہم ہو گی، ایم ایم ون سیٹلائیٹ سپارکو کی ایک بڑی کامیابی ہے ہم اس سروس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، حکومت کو احساس ہے کہ جی بی اور اے جے کے حساس علاقے ہیں ، آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ہے ہمیں آذاد کشمیر کو بطور ماڈل دنیا کو دکھانا ہے ، اے جے کے میں بھی نوجوانوں کا انٹرن شپ پروگرام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شروع کریں ، نوجوان اس خطے کا روشن مستقبل ہیں ، آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سیاحتی مقام کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ انفراسٹرکچر کریں ،آزاد جموں کشمیر کے ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت خاص اقدامات کر رہی ہے ۔