ریٹائرڈ بیوروکریٹ ممتاز علی شاہ 4 برس کیلئے فیڈرل انشورنس محتسب تعینات
اسلام آباد (این این آئی)ریٹائرڈ بیوروکریٹ ممتاز علی شاہ کو 4 برس کے لیے فیڈرل انشورنس محتسب تعینات کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ممتاز علی شاہ کے بطور فیڈرل انشورنس محتسب تعیناتی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ممتاز علی شاہ سندھ کے سابق چیف سیکریٹری، سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسیی ایشن کے صوبائی کمشنر اور گریڈ 22 کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ بھی رہ چکے ہیں۔