(ن) لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کو الگ کیا جائے تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں، ہر دور میں نواز لیگ نے ہی انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے۔ میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری ہے ہر حال میں پاکستان کو خوش حال بنایا جائے گا۔