• news

کشمیر میں شہید پیرمحل کے محمد رمضان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

پیرمحل(نامہ نگار) پاک فوج کے شہید ہونے والے حوالدار کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے نائیک حوالدار محمد رمضان کشمیر سیکٹر میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ شہید محمد رمضان کی نماز جنازہ انکے آبائی گا ئوں 748گ ب میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے آفیسران و جوانوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر بریگیڈیئر محمد فیصل نے اپنے ہا تھوں سے شہید کے بیٹے کو شہید کے اعزازات اور قومی پرچم بھی حوالے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن