• news

پتنگ بازی کے خلاف سخت قانون سازی کیلئے پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے پتنگ بازی کیلئے سخت قانون بنانے کی درخواست پر حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا جس سے کئی اموات ہو چکی ہیں۔ ڈور پھرنے سے زخمی شہری مستقل معذور بھی ہوئے، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو پتنگ بازی کیلئے سخت قانون سازی کرنے کا حکم دیا جائے، قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا بھی حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن