• news

بلوچستان : کوئلے کی کان میں دم گھنٹے سے مینجر ، ٹھیکلیدار ،9مزدور جاں بحق

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11کان کن جاں بحق ہو گئے۔ چیف مائنزانسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔ تعلق خیبر پی کے کے علاقے سوات سے تھا نعشیں نکال لی گئیں۔ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو  بھیج دی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں منیجر مائنز، ٹھیکیدار اور 9 مزدور شامل ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے میں کول مائن میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن