سی ٹی ڈی کارروائیاں‘ مئی میں 44 دہشت گرد گرفتار
لاہور(نامہ نگار)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران مئی میں کالعدم تنظیموں کے44 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کیاگیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمددین ، حسیب حمزہ، فضل مولا ، معین اجمل ، سعید فیضان ، ظفران ، محمود ، محمد اختر، عبدالرحمن ، عمران حسین، حیدر علی، محمد سہیل ، حسنین نوید، عمران، ابراہیم، سعید الرحمن، وقار خان، محمد عزیز، محمد علی، ضیاء الرحمن، عارفین حیدر، نعمان ، احتشام ، وقار، رزاق، محمد عثمان ، شفیق، تنویر، قاری مکی، محمد عثمان، طارق، محمد زرین، محمد خان، عبدالرؤف ، حبیب اللہ، محمد شہزاد، محمد عبداللہ، اسامہ، بخت عالم، احسن، محمد عظیم اور انیس شامل ہیں۔جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان 'القاعدہ'لشکرجھنگوی'سپاہ صحابہ'بلوچ لبریشن آرمی' جیش محمد اور حزب التحریرسے تھا۔ ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال' بہاول پور، نارووال، رحیم یار خان ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، خانیوال' راولپنڈی' لاہور' بہاولنگر'اٹک 'گوجرانوالہ'سرگودھا'بہاولپور 'میانوالی اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3332 گرام، دھماکہ خیز جیکٹ، اسلحہ ، آئی ای ڈی بم 03، ڈیٹونیٹرز 37، حفاظتی فیوز تار 174 فٹ، پرائما کارڈ14 ، ممنوعہ بکس6، پمفلٹس 102،کالعدم تنظیم کے 89 سٹیکرز، رسید بکس 07، 2 موبائل فون اور52640روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔