• news

نان فائلرز کی 85 ہزار سمیں  بلاک کی گئیں: ایف بی آر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکام ایف بی آر نے کہا ہے کہ نان فائلرز کی 85 ہزار سمیں بلاک کی گئیں۔ پی ٹی اے کو اب تک 90 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔ پی ٹی اے کو یومیہ 4 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں۔ پی ٹی اے نے اب تک 85 ہزار سمیں بلاک کرنے کی تصدیق کی ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمیں بحال کی جا رہی ہیں۔ فائلر بننے کے بعد اب تک 14 ہزار سمیں بحال ہو چکی ہیں، ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں آتے ہی سم بحال کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن