بھارتی الیکشن: بابری مسجد والے علاقے سے بی جے پی پیچھے سماج وادی پارٹی کو برتری
دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی انتخابات میں ہندوتوا پالیسیوں کے باوجود یو پی میں فیض آباد کے حلقے میں بی جے پی پیچھے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرایا تھا، سماج وادی پارٹی کے امیدوار تقریباً 13 ہزار ووٹوں سے بی جے پی کے امیدوار سے آگے ہیں۔ بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔