• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم  

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ 3 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی تھی۔ یاد رہے کہ 27 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن