• news

9 مئی مقدمات‘ مطلوب ملزموں کی گرفتاری کیلئے بڑے کریک ڈاؤن  کا فیصلہ‘ آئی این پی دعویٰ

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب 320  ملزموںکی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ 320 ملزموں میں پرانے اور نئے نامزد افراد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق 100 سے زیادہ اشتہاری قرار دیے گئے ملزم بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ مطلوب ملزموں میں متعدد خیبرپی کے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ خیبرپی کے میں چھاپا مار کارروائی کے دوران مزاحمت کے خدشات ہیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں موجود افراد کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن