زیر التوا مقدمات میں اضافہ، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی چھٹیاں ایک ماہ کر دیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) زیر التوا مقدمات میں اضافے کے باعث چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کر دی۔ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق عدالت عظمٰی میں اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 15 جون کی بجائے 15 جولائی سے ہو گا۔ فیصلہ زیر التوا مقدمات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ اگرچہ سپریم کورٹ میں 2 ماہ کی تعطیلات ہوںگی، معزز ججز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ماہ کی چھٹیاں لیں۔ چھٹیوں کے دوران فوجداری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر مقرر ہونے والے مقدمات کی سماعت ہو گی۔