سوشل میڈیا پرتھانہ دھمیال کی گاڑی کا استعمال، ٹک ٹاکر گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ دھمیال کی سرکاری گاڑی میں مشتبہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے نوٹس پر کارروائی شروع کردی گئی واقعہ پرایس پی صدر نبیل کھوکھر سے رپورٹ بھی طلب کرلی ٹک ٹاک بنانے والے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا گیا دوسرے کی تلاشِ کیلئے ٹیمیں بنادی گئیں سی پی او کے احکامات پر گشت ڈیوٹی پرمامور ڈیوٹی آفیسر اور ڈرائیور معطل، غفلت برتنے پرمحکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیاایف آئی آر میں ایف سی عثمان ظہیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں علاقے کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ سوشل میڈیا پر دو افراد تھانہ دھمیال کی گاڑی کا استعمال کیا ہے جن میں ایک شخص کا نام محمد کاشف سکنہ پشاور جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی دونوں افراد نے سرکاری گاڑی میں ویڈیو بنا کر جرم کیا ہے کارروائی کی جائے پولیس نے زیر دفعہ 170 ت پ مقدّمہ درج کرلیا ہے راولپنڈی پولیس کے حکام تھانہ کی گاڑی تک مشتبہ افرادکی رسائی ،اسے چلانے ، من پسند ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے تمام مراحل کی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔