نئے مالی سال کیلئے ٹریفک چالان کی مد میں پنجاب پولیس کو12ارب روپے کاہدف
لاہور(نامہ نگار)نئے مالی سال میں ٹریفک چالان کی مد میں بڑا ہدف مقرر کر دیا گیا‘غیر صوبائی محاصل میں پنجاب پولیس کو 12 ارب روپے کا ہدف دیا جائے گا‘ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ٹریفک چالان اور دیگر معاملات میں پولیس کو 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، رواں مالی سال میں پنجاب پولیس نے 11 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا تھا، پنجاب پولیس ٹریفک چالان ،لائسنس فیس اور دیگر سروسز پر ریونیو حاصل کرتی ہے۔نئے مالی سال میں پولیس کے اہداف میں 1 ارب روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔پولیس کے غیر صوبائی محاصل اہداف بڑھانے سے شہریوں پر براہ راست بوجھ بڑھے گا۔