• news

ٹی 20 ورلڈکپ ‘ افغانستان ‘نیدر لینڈز کامیاب ‘انگلینڈ ‘ سکاٹ لینڈ میچ بارش کی نذر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20ورلڈکپ میں افغانستان نے یوگینڈا کو شکست دیدی۔امریکی ریاست پروویڈنس کے دارالحکومت رہوڈ آئی لینڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں یوگینڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کے اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے پاور پلے کے میں بغیر کسی نقصان کے 66رنز بنائے۔دونوں اوپنرز نے ر 14.3اوورز میں 154 رنز کی شراکت قائم کی۔ ابراہیم زدران 70 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ رحمن اللہ گرباز76رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔نجیب اللہ زردران 2، عظمت اللہ عمرزئی 5 رنز، گلبدین نائب 4جبکہ محمد نبی 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ افغانستان نے 5وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔ یوگینڈا کی ٹیم 58رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ریاضت شاہ 11رنز، رابنسن 14رنزکے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ مین آف دی میچ فضل حق فاروقی نے 9 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نیپال کی ٹیم 106رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ روہت 35رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نیدر لینڈ ز نے ہد ف4وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ میس او دائود نے ناقابل شکست54رنز بنائے۔سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے د س دس اوورز تک محدود کیا گیا ۔ سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے6.2اوورز میں 51رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔ سکاٹش ٹیم نے دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے90رنز بنائے ۔سکاٹ لینڈ کو باری میں بارش حائل ہو گئی ۔ دوسری اننگز شروع نہ ہوسکی ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائٹ مل گیا ۔  

ای پیپر-دی نیشن