شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر 2 فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر )متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کیلئے اونچائی پر سٹیڈیم بنانے کا کہا۔