• news

 بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے: ضیاء الدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کرے۔غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس اصلاحات کو یقینی بنایا جائے اور اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مختلف تقاریب اور سیاسی وفود سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن