ریسکیو 1122کی ایمرجنسی سروسز میں استعداد کاربڑھائیں گے:کمشنر لاہور
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 آپریشنل سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کررہا ہے‘ استعداد کار بڑھائیں گے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ اربن ایریاز میں ہنگامی صورتحال کیلئے ریسکیو 1122 اور سول ایوی ایشن کے درمیان رابطہ کار مستقل پیمانوں پر ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 فائر فائٹنگ کیلئے ہائیڈرینٹس لگانے کیلئے سروے مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی آلات کے بغیر کمرشل عمارات کو نوٹس بھیجیں۔ آپریشن دوسرے مرحلے میں کریں۔ سیفٹی آلات کے بغیر کمرشل عمارات کے خلاف ریسکیو 1122کے ایکشن کیلئے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے بھی ساتھ ہونگی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائیڈرنٹس کی کمی، لٹکتی تاریں، تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ بھی ریسکیو ہنگامی آپریشن میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔