سمر کیمپ سے متعلق مشاورت جاری، فیصلہ رواں ہفتے متوقع : رانا سکندر حیات
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے کہا کہ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ آئندہ ہفتے تک فیصلہ کر لیا جائیگا‘ تاحال سمر کیمپ کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر تعلیم نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز کو سٹڈی ٹور کروانے کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ انکے ساتھ ملکر تعلیمی اصلاحات پر کام کرینگے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر مہران اجمل خان، چیئرمین سجاد کاظمی، جنرل سیکرٹری دیبا مرزا ، سینئر نائب صدر رفعیہ ناہید اکرام‘سینئر نائب صدر طلحہ شیراوانی ،نائب صدر دانیال عمر ، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان چشتی،فنانس سیکرٹری راجہ عاصم ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عثمان رندھاوا سے حلف لیا ۔انہوں نیکہا سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ نہیں بلکہٹیم بدل کربہتر انداز میں چلانے کا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ وسائل کی کمی کی بنا پر سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیا جا رہا ہے۔ رانا سکندر حیات نے لیرا کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز، ریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ سمیت شعبہ تعلیم کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔