• news

صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کا ہولی فیملی ‘ بینظیر بھٹو ہسپتال‘ٹراما سنٹر کلرکہار کادورہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہولی فیملی ہسپتال ‘بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی اور کلرکہارٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے تفصیلی دورے کیے۔صوبائی وزیر نیتینوںہسپتالوں کے مختلف شعبوں میں علاج معالجے کی سہولتوں بارے مریضوں اور لواحقین سے دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام تقریباً 90فیصد مکمل ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی میں جاری ترقیاتی کام 10 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مختلف جگہوں پرنئے ائیر کنڈیشنڈ انسٹال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا  پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں عوام کے مفاد میں فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دورہ کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے تزین و آرائش اور مرمت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کلرکہارٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پرایم ایس کلرکہارٹراماسنٹر،سی ای او چکوال اور اسسٹنٹ کمشنرساحل چیمہ و دیگر صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کلرکہارٹراما سنٹرکی انتظامیہ کیساتھ اپ گریڈیشن پر سیر حاصل گفتگورہی ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے کلرکہارٹراماسنٹر کی بہتری کا نہیں سوچا۔ کلرکہارٹراماسنٹرمیں کنسلٹنٹس،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کے شارٹ فال کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن