• news

 قربانی کا گوشت مستحقین کے گھروں پرپہنچائیں گے:خالد مسعود سندھو  

لاہور (نیوز رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ امسال مرکزی مسلم لیگ عید الاضحیٰ منفرد انداز میں منائے گی۔ ہم خدمت انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،مرکزی مسلم لیگ پورے پاکستان میں سروے کی بنیاد پر مستحق افراد کی دہلیز پر قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔اس حوالے سے ٹیمیں تشکیل دیں گے جو ہر علاقے یوسی کاسروے کرکے جو لوگ قربانی کے گوشت سے محروم ہیں ان تک گوشت پہنچائیں گی۔انہوں نے کہا اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری سے جوحالات   ہیں غریب آدمی قربانی  نہیں کرسکتا  ایسے میں مرکزی مسلم لیگ ان حالات میں اپنے سفید پوش بھائیوں کو نہیں بھولے گی۔خالد مسعود سندھو نے کہا  ہم نے  گزشتہ سال بھی  لاہور ،کراچی ،اسلام آباد سمیت تقریباً ہر شہر میں لاکھوں افراد تک گوشت پہنچایا  ۔ہمارا مقصد معاشرے کے محروم طبقوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اور نعمتوں میں شامل کرنا ہے ۔مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن