• news

پنجاب میں خواتین پر تشدد کیخلاف پولیس افسروں کی تربیت کیلئے آگاہی سیشن  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام یو این ایف پی اے اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے اشتراک سے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 اور خواتین سے متعلق دیگر قوانین کے مؤثر نفاذ کیلئے پولیس افسروں کیلئے آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ سیشن میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب آمنہ منیر، ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید، صوبائی سربراہ یو این ایف پی اے تانیہ درانی، ماہر قانون شرافت علی، اے آئی جی جینڈر کرائمز سردار موارہن سمیت ماہرین اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس سیشن کا مقصد خواتین کے تحفظ سے متعلق مقدمات کو نمٹانے اور تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کیلئے انصاف کو یقینی بنانے والے پولیس افسروں کی سمجھ بوجھ اور صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔  سیشن میں پنجاب کی خواتین پولیس آفیسرز کو پریزنٹیشنز اور ڈائیلاگ کے ذریعے مختلف موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن