• news

تاجر رہنما میاں ادریس کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ملاقات 

لاہور (نیوز رپورٹر)میاں محمد ادریس صدر مرکزی تنظیم تاجران سنٹرل پنجاب ‘چیف آرگنائزر لاہور بزنس مین فرنٹ کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میںمیر پور آزاد کشمیر  میں نئی انڈسٹری لگانے کے حوالہ سے اہم مشاورت کی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے تاجر وفد کے اقدام کو سراہا اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں‘ ڈی سی میر پور کو آرڈر جاری کیے کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔میاں محمد ادریس  نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو لاہور آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ وفد میںحافظ عطاء الرحمن جٹ چیئرمین انجمن تاجران لاہور‘ چوہدری غفار نائب صدر لوہا مارکیٹ‘ حاجی وزیر حسین صدر نوشہرہ ورکاں‘ چوہدری رضوان ایڈووکیٹ، امتیاز احمد آف ساؤتھ افریقہ بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن