• news

ن لیگی رہنماپیر محمد اشرف رسول کی جانب سے فیروز والامیں کھلی کچہری کا اہتمام 

فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ فیروز والا میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے اورعلاقے میں سیوریج سسٹم ‘ صفائی ،نکاسی آب ، بجلی کی خراب تاریں اور ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کھلی کچہری  میں میڈیا سے گفتگو کرتے  کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔آٹے کی قیمت میں کمی ،سستی روٹی‘ نواز شریفآئی ٹی سٹی  جیسے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے عوام کو زبردست ریلیف مل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن