پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے گا توہی ملکی مسائل حل ہونگے:چودھری سجاد نذیر
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی نظام کو بدلنے کے لئے رکھی تھی، موجودہ نظام اشرافیہ کے مفادات کا محافظ بن چکا ہے اس سے جان چھڑانے کیلئے پوری قوم کو بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنانا ہو گا پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے گا تو ملکی مسائل حل ہوں گے۔اس وقت حکومت عوامی مفاد کا تحفظ نہیں کر پارہی ، کسان، مزدور، چھوٹے گریڈ کے سرکاری ملازم سب پریشان ہیں۔