• news

پاکستانی عوام‘ تاجر برادری ابراہیم رئیسی کی وفات پر غمزدہ ہے:کاشف انور

لاہور( کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گزشتہ روز ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ و دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات  پر   تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور تعزیتی ریفرنس میں ایرانی عوام اور کونسل جنرل سے تعزیت کی جبکہ،ایرانی کونسل جنرل مہران مواحد فر، نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ،ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران رضوان حیدر،راجہ حسن اختر، فریحہ یونس ودیگر نے خطاب کیا۔صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا حکومت پاکستان  ، عوام اور  کاروباری برادری صدرابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی  وفات  پر غمزدہ ہے اور ہم سوگوار خاندانوں ‘ ایران کے عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایرانی صدرپاکستان کے عظیم دوست تھے ۔پاکستان اورایران کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر لاہور چیمبر نے دعا کی کہ اللہ تعالی ابراہیم رئیسی ودیگرمرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام  اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔  ایرانی کونسل جنرل مہران مواحد فر نے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر لاہور چیمبر  کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن