فرنچ اوپن : نوواک جوکووچ ،الیگزینڈرزویروف کیسپر رڈ کوارٹر فائنل میںانٹری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سربیا کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ ،جرمنی کے الیگزینڈرزویروف اورناروے کے کیسپر رڈ فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ کے ٹیلر فریٹز اور روسی ڈینیئل مدویدیف چوتھے رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔نوواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو ک شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فتح کا سکور 1-6، 7-5، 6-3،5-7اور 3-6تھا۔ نوواک کا مقابلہ ناروے کے کیسپر رڈ سے ہوگا۔ جرمنی کے الیگزینڈرزویروف نے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو 6-4، 1-6، 7-5، 6-7(2-7)اور 2-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور نے روسی ڈینیئل مدویدیف کو 6-4، 2-6، 1-6 اور 3-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ناروسے کے کیسپررڈ نے امریکی ٹیلر فریٹز کو 6-7(6-8)،6-3، 4-6اور 2-6سے مات دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔