• news

 فرانسیسی کھلاڑی کلیان ایمباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈجوائن کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فرانسیسی کھلاڑی کلین ایمباپے نے فری ایجنٹ کے طور پر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ میں شامل ہوگئے۔ کلیان ایمباپے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے وابستہ تھے۔ ریال میڈریڈ نے ایمباپے کے ٹرانسفر کے حوالے سے لکھا کہ، ریال میڈرڈ اور کلیان ایمباپے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ5سیزن کھیلیں گے۔ فرانسیسی کھلاڑی کا ہسپانوی کلب کے درمیان ایک کروڑ 50لاکھ یوروز سالانہ کا معاہدہ طے ہوا ہے جبکہ کلب سے مذاکرات کے بعد اس سالانہ ادائیگی میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔25سالہ سٹار فٹبالر نے لکھا کہ میرا خواب سچ ہوگیا ہے اور میں اپنے خوابوں کے کلب کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن