بانی پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، نیب کیس سے متعلق مشاورت
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ذرائع جیل کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے شاہ فیصل اور انتظار پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ وکلاء نے سپریم کورٹ میں نیب کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔