• news

بات ہو گی تو گھر کے مالک سے، مالی  یا ٹھیلے والے سے نہیں: عارف علوی 

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، مالی یا باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں ہوگی۔ فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کہہ رہے ہیں ڈیل کرو، ملک چھوڑ جائو لیکن انہوں نے کہا کچھ بھی ہوجائے ملک نہیں چھوڑوں گا۔ سٹیک ہولڈر سے بات کرنی ہے نان سٹیک ہولڈر سے نہیں۔ غصہ، نفرت ختم کریں اور درگزر سے کام لیں۔ بانی پی ٹی آئی کے آزاد ہونے پر خطرے کا خوف نکال دیں، وہ کہہ چکے ہیں آزاد ہوکر درگزر سے کام لیں گے۔ ملک میں قانون کی بالادستی بحال، مینڈیٹ واپس اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ ہر ایک پر غداری کا لیبل لگا دیتے ہیں، فیض احمد فیض کو بھی نہیں چھوڑا۔ مذاکرات کریں بالکل صحیح مشورہ ہے لیکن کس سے مذاکرات کریں؟۔ دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں سے؟۔ تو ان کو اتھارٹی تو دے دو، یہ جو فارم 47 والے ہیں یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ہیں۔ ٹھیلے والوں کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے۔ فارم 47 والے تو 50 آدمیوں کے درمیان جانے کے لائق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن