• news

الیکشن کمشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کے باوجود درخواستوں کو آج سماعت کیلئے مقرر کیا‘ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کو کل سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوار شعیب شاہین‘ علی بخاری‘ عامر مغل نے دائر کیں جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ادھر الیکشن کمشن کے الیکشن ٹربیونل کے خلاف کارروائی غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک کیس زیر التوا ہے اس وقت تک الیکشن ایکٹ آرڈیننس پر حکم امتناع دیا جائے اور الیکشن کمشن کو کارروائی سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن