فورسز کی کارروائی، چمن شاہراہِ پر لغڑیوں کا دھرنا ختم کروادیا، ٹریفک بحال
کوئٹہ (آئی این پی ) سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چمن شاہراہ پر جاری لغڑیوں کا دھرنا ختم کروا دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چمن شاہراہ پر غیرقانونی روڈ بلاک ختم کروا کے ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے لیویز فورس نے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی۔